صوابی سے تعلق رکھنے والی پاک فوج کی خاتون بریگیڈیئر نگار جوہر میجر جنرل کے عہدے پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ وہ پاکستان کی تیسری خاتون میجر جنرل ہیں ۔جنرل نگار جوہر ان پچیس بریگیڈیئرز میں شامل تھیں جنہیں حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں۔میجر جنرل نگار اس عہدے پر پہنچنے والی صوابی کی پہلی خاتون ہیں۔