برطانیہ میں ان دنوں شہری پانچ پاؤنڈ مالیت کے چار کرنسی نوٹوں کی تلاش میں ہیں، کیونکہ ان میں سے ایک کرنسی نوٹ انہیں پچاس ہزار آسٹریلوی پاؤنڈز یعنی 62 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بنا سکتا ہے۔
لندن: برطانیہ کے سوشل میڈیا کیساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پر بھی ان چار کرنسی نوٹوں کی تلاش کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں اور لوگ ان نوٹوں کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ پاؤنڈ مالیت کا کرنسی نوٹ بینک آف انگلینڈ کے حالیہ ایام میں جاری کردہ نوٹوں میں شامل ہے، مگر پانچ پاؤنڈ مالیت کے چار کرنسی نوٹ ایسے ہیں جن پر شناختی علامات عام نوٹوں سے مختلف ہیں۔ منفرد شناختی علامتوں نے ان نوٹوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور نوٹ جمع کرنے کے عشاق ان کی تلاش میں پاگل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں چار مطلوبہ کرنسی نوٹوں میں سے ایک نوٹ جنوبی ویلز کے علاقے بلاک ووڈ میں ایک شخص کو سینڈوچ کی خریداری کے دوران ہاتھ آیا، جس نے اس نوٹ کے بدلے میں پچاس ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ کمائے ہیں۔