برسبین ٹیسٹ میںپاکستان نے490رنز کے تعاقب میں ڈنر کے وقفے تک 5وکٹ کے نقصان پر 203رنز بنالئے ہیں،مشکلات کا شکار ہونے والی گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق دوسری اننگ میں دوہرے ہندسےمیں داخل نہ ہوسکے ۔پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے مزید 287 رنز درکار ہیں۔
چوتھے روز بارش کی باعث دو بار کھیل روکاگیا ،دو گھنٹے کا میچ متاثر ہونے کی وجہ سے کھیل کے شیڈول میںتبدیلی آئی ،اوپنر اظہر علی کے بعد سینئر بیٹسمین یونس خان بھی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی وجہ سے اہم موقع پر آئوٹ ہوگئے ۔اظہر علی اور یونس خان نے گزشتہ روز کے اسکور 2وکٹ پر 70رنز سے کھیل کا آغاز کیا ،دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 91رنز کی شراکت قائم کی اوربالترتیب 9اور 7چوکوں کی مدد سے 71اور 65رنز کی اننگز کھیلی ،ڈنر کے وقفے پر اسد شفیق 13اور سرفراز احمد 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اور لایون نے دو ،دو جبکہ برڈ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ،پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے مزید 287 جبکہ آسٹریلیا کو مزید 5وکٹیں درکار ہیں۔