انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ری ٹیسٹ کیلئے 17 نومبر کی تاریخ دےدی ، حفیظ کے ایکشن کا ٹیسٹ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہوگا ۔
محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی اس وقت لگی تھی جب ان کے بولنگ ایکشن پر سال میں دو مربتہ اعتراض اٹھایا گیا۔
یہ پابندی تو اس سال جولائی میں ختم ہوچکی لیکن انجری کی وجہ سے محمد حفیظ اب تک بولنگ ایکشن کی دوبارہ ٹیسٹنگ نہیں کراسکے ۔
اب پی سی بی کی درخواست پر آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ کےلیے 17 نومبر کی تاریخ طے کی ہے اور یہ برسبین میں ہو گا۔ محمد حفیظ 14 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے ۔