counter easy hit

برطانیہ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویرشیئر کرنے پر خاتون استاد برطرف

ٹیچر کی برطرفی کے بعد BRITAIN, A, FEMALE, TEACHER, SUSPENDED, ON, POSTING, VULGAR, PHOTOS, ON. SOCIAL MEDIAسکول کے طلبہ نے بحالی کیلئے مہم کا آغاز کردیا،250 طالب علموں کے دستخط

  لندن(یس اردو نیوز) برطانیہ کے مقامی سکول کی خاتون استاد کو فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کے بعد نوکری سے برطرف کردیا گیا،خاتون استاد کی برطرفی کے بعد اسکول کے طلبہ نے ان کی بحالی کے لیے مہم کا آغاز کردیا، جس پر 250 طالب علموں نے دستخط کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں بکنگھم شائر کے علاقے نیوپورٹ پاگنیل میں واقع اسکول کی 39 سالہ استاد لادیا فرگوسن نے فیس بک پر اپنی سیلفی اور ایک 8 منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطرف کی گئی خاتون استاد 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔اسکول انتظامیہ نے انہیں مختصر کپڑوں میں لی گئی سیلفی فیس بک پر شیئر کرنے کے بعد برطرف کیا، جس پر کئی طلبہ نے احتجاج کیا، اور خاتون استاد کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔طلبہ کے مطابق لادیا فرگوسن بہت ہی ذہین اور شفیق استاد ہیں۔خاتون استاد کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں مختصر کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، جو برطانیہ جیسے ممالک میں کوئی بڑی بات نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website