برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) بنات المسلمین برطانیہ کے زیراہتمام افطار ڈنر پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی سماجی مذہبی و مختلف مکا تب فکر نے شرکت کی ۔ افطا ر ڈنر پارٹی کی میزبانی کے فرائض سمیرا فرخ چئیرمین بنا ت المسلمین برطانیہ اور انکی کہنہ مشق ٹیم کونسلر محمد اخلا ق ، انیلہ اسد ، ریحانہ شا ھین ، میمونہ خان، فوزیہ شاھد اور زارا خالد نے سرانجام دیے۔
اس موقع پرسانحہ پشاور میں شہید ہو نے والے طا لبعلم حارس نواز اورشدید زخمی غا زی احمد نواز کے والد گرامی محمد نواز خان، رہنما پاکستان تحریک انصاف صا حبزادہ جہا نگیر ، با نی ممبر پاکستان تحریک انصا ف فو زیہ قصوری ، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف شاہ، ڈپٹی لا رڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، ڈپٹی لارڈ مئیر آف بریڈ فورڈ کونسلر عابد حسین ، سابق لارڈ مئیر آف برمنگھم چو ہدری عبد الرشید ، عبد ل بھٹی ، کونسلر عاصم رشید ، کونسلر کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر ماجد محمو د ، کونسلر بشارت داد ، سید نذید حسین شاہ ، ملک نذیر اعوان ، جنرل محمد طا رق ، دویندر پرساد ، پنڈت روی بھوشن ، راجہ محمد اسحا ق صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس برمنگھم ، غزالہ شیخ چئیر پرسن اپوا، جا وید اختر ، ایش احمد،عمران شہزادہ ، محمد مطلوب ، ریاض احمد قا دری ، راجہ سکند ر خان، نعیم ملک، محمد خالد ، محمد عرفان سلطان ، حبیب الرحمن، راجہ عامر خان، شبنم خلجی بزم شعر و نغمہ گلا سگو ، مسز خو رشید فا ضل چئیر پرسن سلطان با ہو ٹرسٹ وومن ونگ برطانیہ ، ردا سہری ، سونیا عرفان ، طا ہر صادق ، راجہ یسین خان، سید شہزاد کا ظمی ، مسز سریہ ابراھیمی ، محمد سراج ، سنئیر جرنلسٹ عبا س ملک ، عمران خالد ، متین خان، ابرار مغل ، زاہد خٹک ، فا ئق رحمن ، حیدر حسن، آصف محمود ، رب نواز چغتائی ، محمد جمیل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصا ف فو زیہ قصوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ برٹش پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیا ں برطا نیہ کو اپنا وطن سمجھتے ہو ئے کا رہا ئے نمایا سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تمام شعبہ جا ت میں مرد و خواتین کی مشترکہ شمولیت سے ہی ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے مشاھدات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا۔
قو نصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایا م میں ہمیں اپنے وطن عزیز میں بسنے والے غریب غرباء اور بے سہارا افراد کو بھی یاد رکھنا چا ہیے اور انکے لیے برطانیہ میں رہتے ہو ئے اگر کوئی اخلاقی و معاشی سپورٹ کی جا ئے تو صدقہ جا ریہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیرون ممالک میں بسنے والے تا رکین وطن کے لیے فرصت کے چند لمحوں میں مل جل کر بیٹھنا کسی نعمت خد ا وندی سے کم نہیں ایسی محافل اور مجا لس کا اہتمام کرتے رہنا چا ہیے۔
اس مو قع پرسنئیر رہنما پاکستان تحریک انصا ف صاحبزادہ محمد جہا نگیر ، کونسلر محمد اخلا ق اور دیگر نے بھی مختصر خطابات کیے اور بنا ت المسلمین برطانیہ کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدما ت کو اچھے الفاظ میں سراہا چئیرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ نے آنے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جا ری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔