لندن : برطانیہ کے معروف انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن امریکا میں ریس کے دوران شدید زخمی کر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
انڈی کار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Mark Miles نے جسٹن ولسن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور بھر پور تعاون کی یقین دلایا۔37سالہ برطانوی انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن اتوار کو امریکی ریاست پینسلوینیا میں ریس کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔
سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود جسٹن ولسن جاں بر نہ ہو سکے اور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔