counter easy hit

کیٹ مڈلٹن نے شلوار قمیض زیب تن کرکے لیڈی ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ 

شاہی جوڑے کی پاکستان میں صبح سے ہی مصروفیات جاری ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران سے ملاقاتیں کیں جبکہ ایک اسکول کا بھی دورہ کیا ہے۔ ان مصروفیات کی خاص بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا قومی لباس شلواز قمیض زیب تن کیا اور اس عمل نے اُن کی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں۔

کیٹ مڈلٹن نے گرلز اسکول کے دورے کے موقع پر نیلے رنگ کی شلوار قمیض جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستانی پرچم کے رنگ سبز اور سفید شلوار قمیض زیب تن کررکھی تھی۔  ماضی میں اُن کی ساس لیڈی ڈیانا نے بھی 2 بار دورہ پاکستان کے دوران شلوار قمیض پہن کر پاکستانی عوام کا دل جیتا تھا۔

 

BRITAIN, PRINCE, WILLIAM, AND, KATE, ARRIVE, IN, PAKISTAN, KATE, WEARS, PAKISTANI, DRESS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website