counter easy hit

برطانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننے کے لیے تیار

 اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے اور سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہوگا۔

 Britain ready to be part of the CPEC

Britain ready to be part of the CPEC

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلی سطح کے دورے ہوں گے اور باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی، سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے، سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا اور برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔تھامس ڈریوکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے حامی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان لاپتہ افراد کو بازیاب کرا لے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website