برطانیہ نے نوازشریف خاندان کے خلاف آف شور کمپنیوں اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق برطانیہ نے نیب کے خلاف کا جواب دیدیا ہے اور کہا ہے کہ خط میں فراہم کردہ معلومات ناکافی ہیں ذرائع کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے حوالے سے برطانوی جواب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے والیم 10 کا حصہ بنادیا ہے ۔نیب کا خط بیرون ممالک سے معاونت کے حصول کے لئے والیوم ٹین کے تحت لکھا گیا تھا۔