اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن دورہ پاکستان کیلئے آج رات نو بجے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور محتلف علاقوں کی سیر بھی کریں گے، وہیں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہمولانا فضل الرحمان نے برطانوی شاہی چوڑے سے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے، انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی چوڑا پاکستان ضرور آئیں ، ہم کسی بھی محترم شخصیت کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی کوئی اعتراض کرسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری اس سر زمین کو انہوں نے 300 سو سال تک غلامی میں رکھا ہے جس کی وہ ہم سے معزرت کریں۔ جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں حافظ حسین احمد،مولانا محمد امجد ، محمد اسلم غوری ، سید فضل آغا نے کہا ہے مسلسل 4ماہ دھرنا دینے والے آزادی مارچ پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ جے یو آئی ایف 27 اکتوبر جکو ملک بھر میں کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف ملک گیر مظاہرے بھی کرے گی ، ہمارے دھرنے میں لوگ آتے ہیں اس بات کا اندازہ تحریک انصاف کے وزراء کی گفتگو سے لگایا جا سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدارس کے طلبا کے علاوہ کالج اور یونیورسٹوں کے طلباء بھی شریک ہوں گے اور عوام کا بڑا ریلا آئے گا، پرامن مارچ جے یو آئی ایف کا آئینی حق ہے۔ حافظ حسین نے کہا کہ ہمارے سربراہ صاحب اپنی ڈوبتی سیاست نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بچانے جا رہے ہیں، ہمارا دھرنا شریفانہ ہو گا، تلاوت قرآن مجید اور نعتِ رسول مقبولﷺ ہو گی، ہمارے دھرنے میں کوئی ناچ گانا نہیں ہو گا۔