برطانیہ میں دہشت گردی اورمنظم جرائم سے نمٹنے کے لیے نئےقانون پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔ برطانوی حکومت انٹرنیٹ پر کی گئی ہر
’’کلک‘‘ کا ریکارڈرکھ سکےگی۔ پولیس شہریوں کےفونز بھی دیکھ سکے گی ۔
برطانیہ میں نومبرمیں منظورکیےگئےقانون ‘اسنوپرچارٹر کا اطلاق ہوگیا، قانون کےتحت پولیس لوگوں کے فونزاور دیکھی گئی ویب سائٹس کا ڈیٹاچیک کرسکےگی۔قانون کے تحت ایپ کمپنیاں الیکٹرانک ڈیٹاایک سال تک محفوظ رکھنے کی پابند ہوگئیں۔