اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان کو ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے عالمی لیڈرشپ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کوئلے سے مزید بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے انکار کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھے گا اور عالمی ماحولیات کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں تعاون جاری رکھے گا۔ دریں اثنا برطانیہ کے ماحولیات کے حوالے سے ایک سینئر سفارتکار جان مورٹن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے اختتام کا اعلان عظیم فیصلہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ماحولیاتی تصورات کے سمٹ میں یہ اعلان لائق تحسین ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید ممالک بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے کوئلے سے اجتناب اور صاف ستھرے توانائی منصوبوں کےلیے پختہ عزم کا اظہار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئلے کی پیداوار میں سرمایہ کاری روکنے کیلئے خیراتی اداروں کی بھی ضرورت ہے تاکہ اس کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔
Congratulations Flag of Pakistan for global leadership on #ClimateAction with
@ImranKhanPTI
announcing no new coal power projects. Flag of United Kingdom & Flag of Pakistan are working together to tackle the threats of #ClimateChange. #COP26
@COP26 @aminattock @zartajgulwazir @ZacGoldsmith @JohnMurton
20h
Great to hear
@ImranKhanPTI
commit to an end to new coal power in Pakistan at the Climate Ambition Summit #TogetherForOurPlanet. We need more countries to make such commitments on coal
@PastCoal
and we need donors to stop financing coal abroad.