مانچسٹر (سپیشل رپورٹ) پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان مصنف دی امیگرنٹ سید کاشف سجاد کی نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طاہر سے اہم ملاقات، دی امیگرنٹ کے حوالہ سے مستقبل قریب کے پروجیکٹس اور لائحہ عمل صحافتی و ادبی سرگرمیوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال۔ اس موقع پر کا روباری شخصیت اعجاز حسین اور راجہ عارف جمروز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سید کا شف سجا د نے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ نوجوان نسل کو علم و ادب سے وابستہ ہو نے کے لیے سرفہرست کتاب سے منسلک ہو نا پڑے گا۔ انہو ں نے کہاکہ دی امیگرنٹ ٹیم مکمل طور پر مثبت علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ایسے پروجیکٹس متعارف کرائے جائیں گے جن سے با العموم ایشین کمیونٹی اور با الخصوص نوجوان نسل کو کتاب دوستی کی طرف مدعو کیا جا ئے گا۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر سے ہجرت کرکے آنے والے برطانیہ میں مقیم تا رکین وطن کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کے لیے ایک منظم اور مربوط مہم کا آغاز کیا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ جواں سال نسل کو منفی حرکات سے روکنے کے لیے ان کا رحجان علمی و ادبی سرگرمیوں کی طرف بڑھانا ہو گا۔
انہو ں نے کہاکہ حقیقی علم و ادب سے مزین معاشرہ ہی درحقیقت امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ اس موقع پر نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر نے اپنے جذبات و خیالات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ امیگرنٹ کے پلیٹ فارم سے علمی و ادبی سطح پر مثبت اقدامات قابل ستا ئش ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری جواں سال نسل کو انتہا پسندی تعصب اور دہشتگردی سے محفوظ بنا نے کے لیے انکا رشتہ پڑھی لکھی سوسائٹی کے ساتھ استوار کرنا ازحد ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مثبت ماحول اور اچھی صحبت اختیار کرنے والا ذہن کبھی بھی بے راہ روی اور گمراہی کا شکار نہیں بنتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے منفی استعمال سے نوجوان نسل کو نام نہا د جہادی دہشتگرد گروپ اپنی طرف مائل کرنے میں مصروف ہیں جن کی روک تھام کے لیے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مثبت تعلیمات سے معتارف کروانے اور شعور آگہی عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ایک پر امن اور پر وقار معاشرے کا حصہ ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چا ہیے بیرونی پروپیگنڈہ اور منفی حربوں سے خود کو محفوظ بنا تے ہو ئے ہمیں مثبت سمت میں ترقی و خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ شر انگیزوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا نے کے لیے گراس روٹ لیول پر ایک مضبوط بند با ندھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایشین کمیونٹی کا اس معاشرے میں ایک اچھا اور ستھرا کردار ابھر کر سامنے آ سکے۔
انہو ں نے نوجوان مصنف سید کاشف سجا د کی امیگرینٹس کے لیے گراں قدر خدما ت اور انکے مسائل اجا گر کرنے کے لیے ہرپلیٹ فارم پر نمایا ں کردار کو بے حد سراہتے ہو ئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر دونوں نوجوانوںنے مستقبل قریب میں بھی مثبت پہلوئوں پر ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔