لندن: برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والدین کے ساتھ اختلافات ایک بار پھر سامنے آ گئے۔
عامر خان نے 6 ماہ سے اپنے والدین سے کوئی بات نہیں کی۔ برطانوی باکسر کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بیٹے کو ہم سے دور کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کی خاندان سے دوریوں میں فریال کی والدہ بھی ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عامر خان کے والدین اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور یہ اختلافات ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے جب کہ عامر خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے اور دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی ۔