برطانوی باکسنگ چیمپئن کے پرستار ان کے اسلام کے لیے نرم گوشہ رکھنے پر سخت ناراض ہوگئے، اینتھونی جوشووا نے دبئی کی ایک مسجد سے نماز پڑھنے کی تصویر سماجی رابطہ ویب سا ئٹ پر پوسٹ کیا کی کہ نفرت بھرے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
27سالہ برطانوی باکسنگ چیمپئن مختلف مذاہب کے بارے میں جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اپنے حالیہ سفر کے دوران دبئی کی ایک مسجد میں دوستوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی تصویر ٹوئٹ کرڈالی۔اس کے بعد انھیں مسلمانوں سے نفرت سے بھر پور پیغامات موصول ہونے شروع ہوگئے، کسی نے انھیں دقیانوسی کہا تو کسی نے حمایت چھوڑنے کی دھمکی دی، یہاں تک کہ ایک صا حب نے تو برطانوی وزیراعظم سے انھیں ملک بدر کرنے کی اپیل تک کر ڈالی ۔