لندن: بی بی سی چینل فور کے ایک پروگرام ’’ میرا اجنبی جڑواں‘‘ مائی ٹوِن اسٹرینجر نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس کے پروگرام میں درجنوں ایسے افراد کو پیش کیا گیا جو ایک دوسرے کو جانتے نہ تھے لیکن ساتھ بیٹھنے پر ہم شکل اور ہم بدن جڑواں دکھائی دیتے ہیں۔
اس پروگرام کے بعد سینٹ تھامس اسپتال لندن میں نہ صرف حقیقی جڑواں افراد پر تحقیق کا آغاز کیا ہے بلکہ ایسے ہوبہ ہو مشابہہ افراد کا مطالعہ شروع کردیا ہے جن کا آپس میں دور دور کا واسطہ بھی نہیں ہوتا۔