پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے، برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لوئس نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔ برطانیہ سرمایہ کار پاکستان میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس نے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز روایتی گھنٹی بجا کرکیا۔ بلینڈا لوئس کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت پر دنیا کا اعتما د بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے اسلامی بانڈ کی فروخت عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان پر اعتماد کی ترجمانی کرتا ہے۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری کی تیس سالہ تاریخ دلچسپ ہے ۔