counter easy hit

کروناوائرس۔۔!!! برطانیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

لندن (ویب ڈیسک) کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے برطانوی معیشت تاریخی زبوں حالی کا شکار ہو گئی جس نے ملکی وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ برطانوی قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث برطانوی معیشت 20.4فیصد تک گرگئی، ملکی معیشت پہلی بار ایسی بدترین صورت حال کا شکار ہوئی ہے۔ معاشی ترقی کی شرح میں ماضی کی نسبت تین گنا معاشی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ میں تعلیم، صحت، گاڑیوں کی پیداوار اور شراب خانے معاشی زوال کے بڑے حصہ دار ہیں۔ برطانوی حکومت ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کرچکی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری ونجی کاروباری مراکز کھل گئے ہیں، ملازمین کی بڑی تعداد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دفاتر پہنچ رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کی بحالی سے معیشت دوبارہ اپنی پرانی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں کروناوائرس کے کیسز ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں، اب تک 40 ہزار کے قریب افراد کی اموات ہوئی ہیں، وزارت صحت کو ملک میں مزید کیسز اور اموات کا خدشہ ہے۔

UK ECONOMY STATISTICS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website