اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں کوویڈ 19 کے نبردآزما ہونے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔