counter easy hit

خیبرپختونخوا بدل رہا ہے، برطانوی سفیر کا خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے برطانوی حکومت کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پہلی مرتبہ پشاور کے دورے پر آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں،
اسلام آباد میں تعینات برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر نے پشاور کا دورہ کیا ۔ جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوراہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کے علاوہ پشاور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ برطانوی سفیر کرسچئن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے پشاور کے دورے کے بارے میں کہا کہ پہلی مرتبہ پشاور آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پشاور میں دس سال سے زندگیوں کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے سلطنت برطانیہ اور صوبہ خیبرپختونخوا کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقعوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ خیبرپختونخوا میں بنیادی خدمات ، صحت وتعلیم اور خصوصی طورپر کورونا کیخلاف جنگ کے لیے کام کر رہا ہے ۔ انھوں نے خیبرپختونخوا میں بھی امن وامان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ مذاکرات سے علاقائی امن کی راہ نکلے گی اور اسکے ساتھ ساتھ علاقائی رابطوں، تجارت اور انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا شعبہ جدت اور ترقی ہے۔ اس میں خواتین کی تعلیم اور ان کی استعداد کار میں اضافےکے ساتھ انھیں ترقی کا حصہ بننے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے پشتو زبان میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے پشاور کے عجائب گھر کے موقع پر نوادرات کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور حکومت کی طرف سے ان کو خوبصورتی کےساتھ محفوظ کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website