اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے جزوی طورپراپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کیلئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنرنے اظہار تشکر کا پیغام دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ایک ساتھ مل کر وبائی مرض کا مقابلہ کریںگے جس سے ہم اس وقت دوچار ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ نے دونوں ملکوں کے درمیان محفوظ سفر سمیت جوانتھک اقدامات اورکاوشیں کی ہیں۔ ہم اس پر آپ کیلئے تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہو