اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے،اس شراکت داری کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وبا کی صورتحال ودیگرامور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں،برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ، پاکستان شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کامتمنی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کےلئے کرداراداکرے،دنیا عالمی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کے حل کےلئے کوششیں کرے۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےبرطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات،کورونا صورتحال اور اہم امور پر گفتگو
برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے،اس شراکت داری کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں:وزیر خارجہ@SMQureshiPTI pic.twitter.com/RQ0qfWnikC— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2020