برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے حوالہ سے مقامی ہال میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری اظہار احمد نے کیا قاری ممتاز نے نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت حاصل کی اور حافظ طارق محمود صدر پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف انگلینڈنے کلام اقبال پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا طا رق مسعود اور سردار آصف شریف نے سرانجام دیے۔
اس موقع پر چیئر مین جمو ں وکشمیر ہیومن راہٹس کمیشن بیرسٹر اسحاق بلو چ ، علامہ انور قمر ، سردار آفتاب خان، سردار اخلا ق خان ایڈووکیٹ ، سردار ضیاء محمود ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، سردار طارق خان، سردار اسد خان، سردار امجد نواز ، سردار ماجد نواز ، سردار واجد نواز، ساجد یعقوب، عاصم خان، نوید اسحاق خان، محمد عماد خان، مسعود خان، سید عاصم حسین ، عدنان مقصود ، الطاف حسین ، محمد نعیم خان، قا ری اظہا ر، خالد رفیق خان، شاہ محمد خان، سردار نثار رشید خان، زبیر احمد پوتا کرنل شیر خان، عابد خان، سردار اعظم حسین ، محمد اسلم خان، نوید خان،عاصم نسیم خان، مسعود خان، مسعود اسلم ، محمد شکیل ، کلیم خان، ہما یوں خان پوتا خان محمد خان، ساجد خان، جہا نذیب خان، طارق حسین ، طارق محمود ، سردار افتخار ، عدنان فیض الرحمن ، کامران فیض الرحمن ، سرور مسعود ، بیضاد مسعود ، محمد رضوان خان، عدنان خان، محمد عرفان ، سردار مقدر اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے مرکزی سیکرٹری جنرل سدھن ایجوکیشنل کانفرنس مولانا عبد الکریم نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے میں ترقی و خوشحالی کا سنہری خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قوموں کے زندہ رہنے کے لیے ان کا کردار اور عمل اہم ہوتا ہے اور وہی شخص حیات جاوداں کامصداق ٹھہرتا ہے جو اپنی ذاتی خواہشات اور پسند نا پسند کو قربان کرتے ہو ئے ملک و قوم کے لیے نمایا ں کردار ادا کرتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تاریخ ہما رے آبائو اجداد سبز علی اور ملی خان کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ہے جنہوںنے اپنے ملک و قوم کے لیے کلمہ حق کہتے ہو ئے زندہ کھالیں کھنچوائیں لیکن باطل کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ تارکین وطن کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس مادر پدر آزاد معاشرے میں رہتے ہو ئے اپنی روایات اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی اصلا ح اور پھر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک منظم تحریک کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم سے نہ صرف آزادکشمیر اور پاکستان میں تعلیمی میدان کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں بلکہ اسی ویثرن اور مضبوط علمی و فکری تحریک کے زریعہ سے ملک بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا گیا ہے جس کی بدولت پاکستان اور آزادکشمیر کے 147 اضلاع میں سے ضلع پونچھ کا مقابلہ تعلیمی میدان میں کوئی بھی دوسرا نہیں کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر بھر میں تمام طلباء و طالبات کو برادری ازم اور علاقائی تعصب سے بالا تر رکھتے ہو ئے اچھی اور معیاری ایجوکیشن کے لیے سکالر شپ مہیا کیے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ غریب اور محروم طبقات کے لیے تعلیم کی فراہمی سدھن ایجوکیشنل کا نفرنس کا بنیادی نصب العین ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاشرے میں جہاں ہما رے لوگ مال و دولت کے حصول کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں وہاں ہمارا یہ اولین فریضہ ہے کہ اپنی نوجوان نسل کی طرف پوری توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنی روایات ثقافت اور طور طریقے چھوڑ کر بے راہ روہ اور گمراہی کی طرف نہ چلے جائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ وہی انسان دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی و کامرانی سمیٹتا ہے جو اپنے پیچھے اچھے اعمال اور نیک اولاد چھوڑ جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ میں بسنے والے محب وطن افراد اپنے ملک و قوم کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کیلیے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم کو مزید منظم اور فعال بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس برطانیہ پروفیسر فیض الرحمن نے کہاکہ شعور و آگہی اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما رے ملک و قوم کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوںمیں ہے انہیں منشیات کی لعنت اور جرائم سے محفوظ بنا نا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نسل نو کو علمی و فکری اور نظریاتی سطح پر حقیقی اقدار اور اصول و ضوابط سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی رہنما سدھن ایجوکیشنل کانفرنس قا ری لیا قت حسین عثمانی نے کہاکہ تعلیم سیاست مذہب اور دیگر شعبہ ہا ئے زندگی میں ہما رے اسلاف کا ایک نمایا ں اور اہم کردار رہا ہے۔ انہو ں نے کاکہ نوجوان نسل کو چا ہیے کہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ۔ سردار امجد یوسف صدر یو کے پی این پی یورپ و برطانیہ نے کہاکہ آزادکشمیر حکومتوں نے محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کشمیری قوم کو خط غربت سے بھی نیچے دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے اسے غلامانہ سوچ اور نظریات سے پاک بنانے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے مہذب اور ترقی یافتہ معاشروں کے ساتھ شامل ہو نے کے لیے خود کو برادری ازم ، اقرباء پروری اور انا پرستی کے خول سے با ہر نکالنا ہو گا ۔ تقریب سے ممتاز کشمیری دانشور و سیاسی رہنما الطاف عباسی ، سردار افتخار عزیز ، مولانا منظور الزماں ، سردار صابر گل ، سردار انور خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سدھن ایجوکیشنل کانفرنس و صدر جے کے پی پی برطانیہ ڈاکٹر شوکت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔