لندن: برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا، امبر رڈ کے استعفے کی حکومت کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے تارکین وطن کے معاملے پر امبر رڈ کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور برطانوی وزیر بھی اس معاملے پر وضاحتیں دے رہے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی بار بار تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ برطانوی وزیر داخلہ کے استعفیٰ پر وزیراعظم یا حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔