لندن: (یس نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بھارتی بربریت ، انسانیت سوزظلم ڈھانے اوراڑی معاملے کے بعد بھارتی میڈیا کچھ بھی آلاپتا رہے لیکن دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہے جب کہ اب برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے بھی بھارتی فوج کے پول کھول دیے ہیں۔
برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کے مطابق اعداوشمارکے مطابق بھارت چین کے بعد سب سے بڑی فوج رکھتا ہے لیکن بھارت کے پاس چاہے ہتھیاروں کی تعداد بہت زیادہ ہولیکن یہ ہتھیاریا تو بہت پرانے ہو چکے ہیں اورنہ ہی ان کے اضافی پرزے دستیاب ہیں۔ جریدے کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ کے پاس 2 ہزارلڑاکا طیارے ہیں لیکن ان میں سے صرف 60 فیصد اڑان بھرنے کے قابل ہیں
جریدے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج میں کرپشن عروج پرہے ، وزارت دفاع میں معمورتمام لوگ ملک کے دفاع سے زیادہ ووٹوں کی فکرکرتے ہیں جب کہ بری فوج، فضائیہ اوربحریہ اہل تو ہے لیکن لالچ ان کو لے ڈوبا ہے۔