counter easy hit

زلفی بخاری آپکا بہت شکریہ!!! انگلینڈ کے شہریوں کی واپسی پربرطانوی رکنِ پارلیمنٹ نازشاہ حکومتِ پاکستان کے اقدامات کی معترف، تعریفوں کے پُل باندھ دیے

بریڈفورڈ(ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مشیر برائے اوور سیززلفی بخاری سے برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا برطانوی شہریوں ایئرلائن کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکومت پاکستان کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مشیر برائے اوور سیز زلفی بخاری کو خط لکھا ، جس میں برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات اُٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ ناز شاہ نے کہا کہ زلفی بخاری نے میرے رابطہ کرنے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا ، قومی ایئرلائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں بھاری رقوم وصول کیں ، حکومت پاکستان ٹکٹ کی ایک قیمت طےکرے۔ خط میں کہا گیا کہ کچھ مسافروں سے کم اور کچھ سے زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے ، جن لوگوں کے پاس پہلے سے واپسی کے ٹکٹس ہیں، اُنہیں اُسی ٹکٹ پر سفر کرنے دیا جائے۔ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے لوگوں کو پرانے ٹکٹس کی پوری قیمت واپس کرنے سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی شہریوں ایئرلائن کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکومت پاکستان کردار ادا کرے۔ خیال رہے دنیا بھر سے برطانوی شہریوں کو واپس لانے والی پروازیں فری نہیں، مسافروں کو کرایہ ادا پڑتا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پانچ دن کے اندر چار ہزار برطانوی شہریوں کو واپس لے کر جائیں گے۔ کرسچئین ٹرنر نے حکومت پاکستان اور پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے کے کرایے دیگر ائر لائینز کے مقابلے میں مناسب ہیں، لوگوں کے اندر ایک غلط فہمی موجود تھی کہ برطانوی حکومت لوگوں کو چارٹرڈ فلائیٹس کے ذریعے مفت واپس لے جاری ہے، جو کہ درست نہیں، چارٹرڈ طیاروں کے مسافروں کو بھی کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو لوگ برطانوی شہری نہیں مگر ان کے پاس برطانیہ کا ویزا موجود ہے ان کے بھی وبا کے دنوں میں برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ اے آر وائی نیوز کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں کے اندر کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے حکومت پاکستان ان کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوے انہیں آئسولیشن میں رکھ رہی ہے اس لئے ان کا بیماری کے دوران واپس برطانیہ جانا ممکن نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر مسافروں کے حفظان صحت کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website