برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) دی برٹش آرگنائزیشن فار پیپل آف ایشین اوریجن ( BOPA ) کے زیراہتمام جنگ عظیم اول میں ایشین کمیونٹی کی تا ریخ ساز شمولیت اور لازوال قربانیو ں کے حوالہ سے بیل گریڈ تھیٹر کونٹری میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جنگ عظیم اول کے معرکہ کے اندر با العموم ایشین کمیونٹی اور با الخصوص ہندوستانی ، پاکستانی ، بنگالی ، سکھ و دیگر اقوام کی جنگ عظیم اول میں برطانوی مسلح افواج کے شانہ بشانہ گراں قدر خدما ت اور بے مثال قربانیاں دینے وا لے جواں مرد ایشین آفیسرز اور سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض دویندر پرساد جے پی جنرل سیکرٹری BOPA نے سرانجام دیے ، اس موقع پر لارڈ لیفٹینٹ ویسٹ مڈلینڈز پائول صباء پتی سی بی ای ، لارڈ دلجیت رانا سرپرست BOPA ، ڈاکٹر راکیش سچدیو صدر BOPA ، مس وبہاتی بھا ٹھیا نیران کری مشن ، مسٹر کیتھ سٹوکس سمتھ چئیر کامن ویلتھ ایسوسی ایشن گریٹ برمنگھم، مسٹر گوپال سنگھ سکھ ہسٹری میوزیم ڈربی ، ینگ ممبرز رام گھڑیا سنگھ کمیونٹی کو نٹری ، جہان محمود ، مس ٹیلے کورن ، کونسلر رمیش شری واستوا چئیر BOPA ، مس لورا پٹ پبلک افئیرز اینڈ کمپین مینجر رائل برٹش لیجن ، لون ٹرمپٹر رائل برٹش لیجن، کاش سنگھ چیف ایگزیکٹو ون بر یٹن ون نیشن ، شگفتہ حامد خان، محمد نواز خان ، سمیرا فرخ چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، اکرام مرزا ، افتخار حسین ، انیلہ اسد وائس چئیر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، رمیش الیگزینڈر ، میجر جون این ترکویند رجمنٹ ایریا سیکرٹری ، حاجی مطلوب حسین یا د مدینہ گروپ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر معزز مقررین نے اپنے عظیم فو جی جوانوں شہیدوں اور غا زیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ جنگ عظیم اول کے وہ بہادر اور جری سپاہی جن کی بدولت ہمیں آزادی و امن نصیب ہوا قابل عزت و تکریم ہیں اور انکی نوازشات اور عنایات کا تذکرہ ہی درحقیقت ہما رے باشعور اورممنون احسان ہو نے کی دلیل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عظیم ہے وہ والدین اور وہ اولا د جو وطن کی خا طر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور اپنے خون کا عطیہ دیکر دوسروں کو حیات کی نعمت سے نوازتے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ بلا شبہ جنگ عظیم اول میں مسلمانوں ہندئوں سکھوں اور دیگر ایشین مذاہب کا بڑا عمل دخل ہے جنہو ں نے جرات مندی اور مکمل اتفا ق و اتحاد کے ساتھ برطانوی مسلح افواج میں رہتے ہو ئے دشمن کے خلا ف بر سر پیکا ر رہے اور آج بھی بحیثیت ایشین بغیر کسی مذہبی تفریق اور بلا امتیا ز ہمیں اتحادو یگا نگت اور رواداری کا مظا ہرہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ اس ملک کے لیے ایشین کمیونٹی کی مسلح افواج میں رہتے ہو ئے بے مثال اور تا ریخ ساز قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ تا ریخ کا سنہری باب اٹھا کر دیکھا جا ئے تو آج بھی پہلے ہندوستانی افواج کے سپہ سالا ر مسلمان سپاہی خداداد خان کا نام زندہ و جا وید دکھائی دیتا ہے جس نے برطانوی تاریخ کے اندر پہلے قومی اعزاز وکٹوریہ کراس کو اپنے نام کیا اور اسی طرح میر داس مسلم سولجر گوروویند سنگھ اور دیگر ایشین کے نام بڑی عزت و وقا ر کا باعث سمجھے جا تے ہیں جنہو ں نے برطانوی افواج کا سب سے بڑاقومی اعزاز وکٹوریہ کراس جیتا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسی جذبے اور اپنے آبا ئو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں اپنے اپنے مذہبی دائرہ کا ر میں رہتے ہو ئے فخر ہے برطانوی ہو نے پر اور اس ملک کی بھی اہمیت ہما ری نظر میں بہت زیادہ ہے بے شک ہماری اپنی شناخت ایک رتبہ رکھتی ہے لیکن اس وطن عزیز نے ہمیں جن سہولیا ت اور عزتوں سے نوازا ہے ہمارا اولین فریضہ ہے کہ ہم اس کے امن و ترقی و خو شحالی کے لیے خدما ت پیش کریں اور اس کی حفا ظت میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔
انہو ں نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی اجا زت کوئی مذہب اور مہذب معاشرہ نہیں دیتا ہے اور ہمیں مل جل کر اتحادو اتفاق سے بد امنی و افرا تفری پھیلا نے والوں کو ہر طرح سے روکنا ہو گا ۔ انہو ںنے کہاکہ برطانوی حدود سے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ شامل ہو نے والے برطانوی باشندوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں وہ لو گ بے راہ روی اور کم عقلی کا شکا ر ہیں جو جنت جیسا ملک چھوڑ کر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے چنگل میں پھنس رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جس طرح اس ملک کے لیے ہما رے اسلا ف نے بے مثال قربانیا ں دیں اور اپنا ، اپنے اور والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کیا اسی طرح ہمیں اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ تقریب کے اختتام پر برطانیہ کے اندر امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں اور برطانوی افواج میں شامل ایشین شہداء اور غازیان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔