لندن……برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ ریہب پارلیمنٹیری پین کیک ریس کا انعقاد کیا گیاجسے بالآخر برطانوی اسمبلی ممبران نے جیت لیا۔پارلیمنٹ ہاؤسز کے باہر ہونے والی اس ریس میں پارلیمنٹیرینز اور صحافیوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ریس کا انعقاد معذور افراد کی معاونت کرنے والیRehabنامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔معذور افراد کی معاونت کے بارے میں آگاہی کے مقصد کے تحت ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔معذور افراد سے ہمدردی کا احساس جگاتی یہ ریس گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پارلیمنٹیرینز کی ٹیم نے جیت لی۔