برطانوی شہزادہ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے7 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کمیلا کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی پہنچے، جہاں حکومتی وزراء نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔
شاہی جوڑے نے پہلی مرتبہ ابوظہبی میں واقع شیخ زید جامع مسجد کا دورہ کیا، جہاں مختلف اماراتی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے مسجد کا تقدس ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جوتے اْتار دیئے، جبکہ کمیلا نے سر پر اسکارف بھی پہنا ہوا تھا۔
اس موقع پر برطانوی شاہی جوڑے نے علماء سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ شہزادہ چارلس کے اس دورے کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور خواتین کے قائدانہ کردار پر مشرق وسطیٰ کا تعاون حاصل کرنا ہے، جبکہ وہ اس دوران بحرین اور سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے