نیویارک: برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی شادی کا ننھا ورژن بھی آ گیا۔ نیویارک میں ننھے بچوں نے شاہی جوڑے کا روپ دھار کر چند روز قبل ہونیوالی شادی کی یاد تازہ کر دی جو انٹرنیٹ پر سپر ہٹ ہو گئی۔
پرنس ہیری کا روپ بنائے ننھے بچے اور میگھن کے کردار میں لڑکی نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جب شاہی جوڑے کی طرز کا لباس زیب تن ننھا جوڑا کیمرے کے سامنے آیا۔ نیویارک کی ڈیزائنر ٹیم نے 48 گھنٹے کی محنت کے بعد لباس اور دلہا دلہن کو تیار کیا، ننھے بچوں کا فوٹوشوٹ بھی کیا گیا۔ صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی جب میگھن کی والدہ ڈوریا رگلینڈ اور شہزادہ ہیری کے والدین پرنس چارلس اور کمیلا بھی اس شادی میں نظر آئے۔ اس کے بعد شاہی شادی کا ننھا ورژن انٹرنیٹ پر سپر ہٹ ہو گیا۔