برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانوی قوانین کی پاسداری پاکستانی تارکین وطن کی اولین ذمہ داری ہے ، پاکستان میں خاموش انقلاب کا آغاز ہو چکا تارکین وطن اپنے ملک کو مزید تعمیر و ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کے لیے سرمائیہ کا ری پر توجہ دیں ، سیاسی اور عسکری قیادت کی حکمت عملی سے کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہوگئی بلوچستان اور سرحد میں امن کا دور دورہ ہے ، بیرون ممالک رہنے والے تا رکین وطن فکر معاش کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو پاکستانی روایات ثقافت اور تا ریخ سے بھی روشنا س کروائیں ۔ان خیالات کا اظہا ر ہا ئی کمشنر آف پاکستان سید ابن عباس نے قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ عظیم الشان تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پرلا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر رائے ہیسل ، پولیس اینڈ کرائم کمشنر ویسٹ مدلینڈز ڈیوڈ جیمسن ،چیئرمین برمنگھم لاء سوسائٹی کرس اون ، سرجن ڈا کٹر طارق سمی ، سابق چیف کانسٹیبل کمبریا پولیس سٹو ورٹ ہا ئیڈ ،صا حبزادہ پیر سلطان فیا لحسن قادری سروری چیئرمین سلطان با ہو ٹرسٹ و تکبیر ٹی وی برطانیہ ، پروین حسن ، پا سٹر اجمل چغتائی ، ماسٹر لطیف احمد وائس چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، عابد زمان خٹک فنانس سیکرٹری ، محمد عمر بنیا مین سیکرٹری ، محمد محی الدین قمر پروگرام کو آرڈینیٹر ، منظور مغل کمیونٹی کنسلٹنٹ ، راجہ محمد رئوف کشمیر افیئرز ، سید محمد علی ایسوسی ایٹ اکا ئونٹنٹ ، محمد عالمگیر یوتھ افیئرز ، چوہدری شہزاد کریم پو لیٹیکل سیکرٹری ، عبد الوحید خان انفا رمشین سیکرٹری ، پرویز اختر ، را جہ محمد ایوب وائس چیئرمین ،پر وفیسر محمود رضا ایجو کیشن ایڈوزئزر ، محمد ساجد یو نس ، فاروق خان ، بیرسٹر رشید مرزا ، محمد عامر ، لیا قت علی ، ریاض احمد شاہ ، محمد احمد ،راجہ محمد امین ، کنول رئوف ، ادیبہ اشتیا ق ، نفیسہ عابد ، فریحہ راجہ ، منیفہ رئو ف ، جنید محمد ، مد یحہ ، ڈاکٹر معشوق علی ، شہزادہ حیا ت، عبد اللہ رحمن ، طارق جہان ، راجہ حق نواز جانباز ، رانا شمع نذیر ، غزالہ احمد ، ہما خان، مسز طلعت سلیم ، مسز سریہ ابراہیمی ، غضنفر محمود ، بشارت احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ ہا ئی کمشنر آف پاکستان نے کہاکہ پاکستان بڑی تیزی سے تر قی کی منازل طے کر رہا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کا نمایا ں کردار ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں کا روبا ری حضرات کے لیے معا شی اعتبا ر سے انتہائی بہتری کی فضاء ہموار ہو رہی ہے جس سے بیرون ممالک میں آباد پاکستانی کمیونٹی کو بھی خا طر خواہ استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں آباد مسلم و پاکستانی کمیونٹی کو اپنا بہتر تشخص اجاگر کرنا ہو گا تاکہ دوسری کمیونٹیز کے لیے ایک رول ماڈل حیثیت اختیار کی جا سکے ۔ لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر رائے ہیسل نے کہاکہ کوئی بھی مذہب اور ملک انتہا پسندی و دہشتگردی کی اجا زت نہیں دیتا ہے لہذا کسی کے انفرادی فعل کو اجتماعی سطح پر استعمال نہیں کرنا چا ہیے ہے ۔ پو لیس اینڈ کرائم کمشنر ویسٹ مڈ لینڈز ڈیوڈ جیمسن نے کہاکہ برطانیہ اور اسکے ہر علا قے کا تحفظ اور سلامتی یہا ں کے رہنے والوں پر بلا تقریق لا گو ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ اور برمنگھم میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی اس ملک کے لیے گرا ں قدر خدما ت ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
تقریب سے چیئرمین برمنگھم لاء سوسائٹی کرس اون ، سرجن ڈا کٹر طارق سمی ، سابق چیف کانسٹیبل کمبریا پولیس سٹو ورٹ ہا ئیڈ، بیرسٹر رشید مرزا ، ڈاکٹر معشو ق علی ، پر وین حسن ، نفیسہ عابد ، ادیبہ اشتیا ق ، رفر یحہ راجہ ، مینفہ رئوف اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ تقر یب کے اختتام پر چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق کو کمیونٹی کی گراں قدر خدما ت پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔