counter easy hit

برٹش سائنس سکول سسٹم لالہ موسیٰ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی

British science School

British science School

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) برٹش سائنس سکول سسٹم لالہ موسیٰ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،تقریب کی صدارت پرنسپل شیخ خالدمحمودنے کی جبکہ مہمان خصوصی ہیڈماسٹر(ر) سیدمسعودحسین شاہ ترمذی دھامہ،سیدمشتاق حسین شاہ سابق ڈی ای او گجرات،ما ہر تعلیم صفدرحسین تارڑ،چوہدری عمران اشرف گجر،شفیق احمد(سیلزمینجراسٹیٹ لائف انشورنس) چوہدری محمداقبال ہیڈماسٹراسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ ،خالدپرویزپرنسپل لٹل اینجلزسکول ،حاجی ریاض الحق عارف،قاری محمدارشد،رضوان بٹ تھے،تقریب میں بچوں نے تلاوت ،بمعہ ترجمہ،نعت رسول مقبول ﷺ ،ٹیبلو،قومی ترانہ وغیرہ پیش کرکے حاضرین سے دادوصول کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتازماہرتعلیم سیدمسعودحسین شاہ ترمذی نے کہاکہ بچوں کو دنیاوی اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی کی بھی اشدضرورت ہے ،انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو صبح اٹھتے وقت بسم اللہ پڑھنے کی تلقین کریں جس سے وہ صبح سے ہی اچھے کام کا آغازکریں،صفدرحسین تارڑنے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافے میں حکومت کے معاون ثابت ہورہے ہیں،شیخ خالدمحمودایک اچھے استاداور ڈاکٹرزبھی ہیں امیدہے کہ وہ اس سکول کے ذریعے علاقہ کے بچوں کو ایک اچھاپاکستانی اور بہترین مسلمان ثابت ہونگے،میزبان شیخ خالدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ادارے کو ابھی ایک سال مکمل ہواہے ،آئندہ سال جب آپ کو ترقیب کیلئے مدعوکریں گے توایک بڑی بلڈنگ ہوگی اور بڑی گیدرنگ کے ساتھ فنکشن کریں گے ،انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ اداکیا،تقریب سے خالدپرویزپرنسپل لٹل اینجلزسکول نے بھی خطاب کیا۔