لندن……عالمی شہرت یافتہ برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے کچھ روز قبل خبردار کیا تھا کہ انسانی ترقی خود انسانیت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور اب یہ بات سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
جی ہاں جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں جاری شطرنج کے ایک مقابلے میں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل کے تیار کردہ سوپر کمپیوٹر نے عالمی چیمپئن کو پانچویں میچ میں بھی ہرا کر چیمپئن شپ 4-0سے جیت لی ہے۔ ایلفا گو نامی سوپر کمپیوٹر نے ابتدائی تین میچز میں فتح حاصل کی تاہم چوتھا میچ لی سی ڈول نامی شطرنج کے عالمی چیمپئن نے جیتا۔گوگل کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ سے حاصل ہونے والی ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم عالمی تنظیم یونیسیف کو عطیہ کی جائے گی۔