برطانوی سپریم کورٹ نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کردیا ہے تاہم اسکاٹش پارلیمنٹ ، ویلش اور شمالی آئرلینڈ کی اسمبلیوں میں ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ترجمان 10 ڈائوننگ اسٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ برطانوی عوام نے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا، حکومت بریگزٹ کے حق میں عوام کے ووٹ پرعملدرآمد کرےگی۔ترجمان کاکہناہے کہ آرٹیکل 50 کا اطلاق مجوزہ وقت کے مطابق مارچ کے اواخر میں کیا جائے گا، عدالتی فیصلے سے آرٹیکل 50کے اطلاق کے شیڈول پر فرق نہیں ہو گا۔10 ڈائوننگ اسٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے بریگزٹ ریفرنڈم کی چھ ایک سےحمایت کی تھی۔