کراچی…….کراچی میں بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھاپے کے خلاف آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اسٹاک بروکرز نے احتجاج کیا ، بروکرز نے آج ٹریڈنگ نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔کراچی میں اسٹاک بروکریج ہاؤس پر گذشتہ روز ایف آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا ، جس کے خلاف آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اسٹاک بروکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، بروکرز نے آج احتجاجا ٹریڈنگ بند کردی اور اعلان کیا کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سےرابطہ کیا جائے گا۔کراچی اسٹاک بروکرز کے صدر یاسین لاکھانی نے کہاکہ ایف آئی اے نے کارروائی کراچی اسٹاک ایکس چینج کی منیجمنٹ سے رابطہ کیے بغیر کی ، ریسرچ رپورٹ پر بروکرز کو تنگ کرنا غلط ہے۔ سینئر اسٹاک بروکر عارف حبیب کاکہنا تھاکہ کسی بھی اسٹاک کی قیمت میں کمی کے ذمہ دار بروکرز نہیں ۔