برسلز……بیلجیم پولیس نے برسلز حملوں کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پیرس طرز کے حملے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
فرانس میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔برسلزمیں 3مقامات پرچھاپوں کےدوران 6افرادکو گرفتارکیاگیاہے،جن پرالزامات عائدکرنےکافیصلہ آج ہوگا۔برسلزکےائرپورٹ اورمیٹرواسٹیشن کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں کےبارےمیں اب بیلجیم حکام نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پیرس طرز کے حملے کرنا چاہتے تھےاورملک کے نیوکلیئر پلانٹس بھی ان کاہدف تھا لیکن صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے بعد انہوں نےارادہ بدل کرفوری کارروائی کردی۔امریکی حکام نےبھی تصدیق کی ہے کہ برسلز حملوں کے دونوں خودکش بمبار بھائی ابراہیم ا اور خالد البکروای کا نام امریکا کے انسدادِ دہشت گردی کی فہرست میں شامل تھا۔چارماہ پہلےدہشت گردی کانشانہ بنائےگئے پیرس میں بھی ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کاکہناہےکہ فلیٹ سے گرفتار شخص کا تعلق دہشت گردوں سے ہے جو پیرس میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ یورپ کےعوام حیرت زدہ ہیں کہ آخر ایک کے بعد دوسرا شہر کیوں دہشت گردوں کا نشانہ بن رہا ہے۔