برسلز میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بدتمیزی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بلجیم کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق بدتمیزی کے الزام میں ہونے والے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا جائےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن ٹکٹ چیکرز کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، اس لئے ان کے خلا ف کارروائی ہوگی۔