حملوں کے بعد تاجروں کو امیگریشن نہ مل سکی ، تفتیش کیلئے روک لیا گیا ، روسی حکام اور پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے بھی رابطہ نہیں کیا گیا
برسلز (یس اُردو) برسلز حملوں کے بعد امیگریشن مسائل کے باعث ماسکو جانے والے ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی تاجر ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں ، انہیں تفتیش کیلئے روک لیا گیا ہے ۔ کئی گھنٹوں سے بے یار و مددگار پڑے ہیں ۔ ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی تاجر ماسکو گئے تھے ، انہیں الیکٹرونک مارکیٹوں کی ایک کمپنی نے مدعو کیا تھا ۔ وہ دوپہر ڈھائی بجے ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچے اور پھنس گئے ۔ برسلز حملوں کے بعد پاکستانی شہریوں کو امیگریشن نہ مل سکی ۔ روسی حکام یا پاکستان ایمبیسی کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا ۔ ماسکو ایئرپورٹ پر پھنسے افراد میں 80 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ اقبال نامی تاجر ایئرپورٹ پر بےہوش ہو گیا ہے