مرزا مشتاق صاحب، کوآرڈینیٹرانٹرنیشنل کشمیرپیس فورم فرانس کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات
برسلز/اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) راجہ فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر سے برسلز میں کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس مرزا مشتاق کی تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں مرزا مشتاق نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ راجہ فاروق حیدر خان نے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی مظاہروں کو سراہا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان برسلز میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے موجود ہیں اور وہ اس کے بعد لندن روانہ ہونگے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان عالمی برادری کومسئلہ کشمیر اورکرفیو کے باعث کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور انشااللہ تعالیٰ ہم اپنی بھرپورکوششوں میں سرخروہونگے۔