انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کواپنے بچوں سے ملنےکی مشروط اجازت دےدی ہے، بچوں سے ملاقات کیلئے بریڈ پٹ کومنشیات اور شراب کےاستعمال کا ٹیسٹ کرواناہوں گے۔
حال ہی میں علیحدگی اختیارکرنےوالی اسٹار جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عارضی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بریڈ پٹ اپنے بچوں سے ملنے کیلئے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال سے متعلق ایک ٹیسٹ کروائیں گے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں وہ بچوں سے نہیں مل سکیں گے۔یہ عارضی معاہدہ 20اکتوبر تک کیلئے قابل عمل ہوگا۔
اب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ بچے کس کی تحویل میں رہیں گے۔انجلینا کاالزام ہےکہ بریڈ پٹ اچھے والد نہیں اس لئے وہ بچوں کی حوالگی کیلئے قانونی راہ اپنائیں گی۔
اسٹار جوڑی کے 6بچے ہیں جن میں 3ان کے اپنے جبکہ 3گود لئے ہوئے ہیں۔ 41سالہ انجلینا جولی نے52سالہ بریڈ پٹ سےطلاق کیلئے 20ستمبر کو درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیاگیا تھاکہ بریڈ پٹ منشیات کے عادی اور غصے کے تیز ہیں۔