لندن کے مشہور بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا گیا، اس کام کیلئے 47 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
حکومتی منظوری کے بعد ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش کا کام اپریل 2017 ءسے کام شروع ہوگا،جو اگلے 10 سالوں تک جاری رہے گا۔
اس منصوبے کے تحت دوسری جنگ عظیم کے بعد اب پیلس کی الیکٹریکل وائرنگ ، پانی کے پائپ اور ہیٹنگ سسٹم تبدیل کیا جائے گا،جس پر 47 ارب 91 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
تزئین و آرائش کے دوران پیلس میں دیگر سرکاری سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔