لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ )ہائے مہنگائی۔۔۔۔ہائے روٹی،روٹی سات روپے ،نان آٹھ روپے کاہوگیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ مقامی تنورمالکان اور نان بائیوں نے ایکاکرتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کرلیاہے ،لالہ موسیٰ شہرکے تنوروں،ہوٹلوں پر روٹی سات روپے اور نان،خمیری روٹی وغیرہ آٹھ روپے میں فروخت ہورہی ہے ،جس سے غریب اور سفیدپوش طبقہ میں پریشانی کی لہردوڑگئی ہے ،عوام نے لالہ موسیٰ شہرمیں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ڈھیل سے تنورمالکان غریب عوام کے منہ سے روٹی بھی چھین رہے ہیں،انہوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیاہے کہ روٹی ،نان کی کی سرکاری قیمتوں پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔