counter easy hit

بجٹ،اسد عمر اپنی حکومت سے ناراض،بڑا مطالبہ کردیا

Budget, Asad Umar, angered his government

سابق وزیر خزانہ اسد عمر  نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ چینی امیر آدمی نہیں بلکہ غریب کی توانائی کا ذریعہ ہے، کھاد کی بوری پر چار سو روپے جی آئی ڈی سی وصول کیا جارہا ہے ،جی آئی ڈی سی یا تو مکمل ختم کردیا جائے، یا کھاد کی بوری سے واپس لیا جائے اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہے تو وہ ملک کے لئے اور جو کر رہا ہے اسکے لئے بھی اچھی نہیں سزا و جزا کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر جرم ہوا ہے اگر کسی نے قوم کی دولت کی لوٹی ہے تو اس کے لئے جزا سزا کا کا نظام بنانا آئینی حق ہے، سابق دور میں ایک دوسرے کو منہ نہ کھلوائو ۔مجھے پتہ ہے کیا چوری کی ہے؟ آج دونوں جمہوریت کی بات کررہے ہیں ،حکومت نے مشکل بجٹ پیش کیا ہے،بجٹ بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں سفید پوش طبقے پر کم بوجھ ڈالنا ہے،باہر سے آنےوالی آمدن کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آرہے ہیں، ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے، حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی، برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا، نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس سے استثنا دینا چاہیے۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکے یوریا کی بوری پر 400 روپے ختم کرائیں، چینی پر ٹیکس بڑھایا گیا اس پر ورکنگ کرنی چاہیے، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں اسے واپس لینا چاہیے، چینی، خوردنی تیل اور گھی پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے، محنت کشوں کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاکہ بجٹ میں پینشن 10 سے 15 فیصد اور بڑھائی جائے، محنت کشوں کی ای اوبی آئی میں رجسٹریشن کرائی جائے جب کہ گھریلوملازمین اور بھٹہ مزدوروں کی بھی رجسٹریشن کرائی جانی چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website