پیرس: (نمائندہ خصوصی) سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے اگر بجٹ پر بات کی جائے تو یہ بجٹ نہیں بلکہ نااہلوں کا عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے، جو ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا بجٹ میں مفلوک الحال لوگوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے ہی اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان ہے۔ خان صاحب کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے، جس انسان کا گھر اور ذاتی خرچے اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہوں اسے کسی محنت کش کے خاندان سمیت 15 ہزار میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس کیسے ہوگا؟ آج نہ صرف تاجر بلکہ تنخواہ دار اور دیہاڑی دار مزدور سمیت ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہوگی