اٹلی(نامہ نگار)سکندر گوندل سینئر راہنماپاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے غریب دشمن بجٹ کومسترد کرتے ہیں بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے اور غربیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے بجٹ تقریب الفاظ کا گورکھ دھندہ تھی جس میں عام آدمی کے لیے کچھ نہیں ہے۔