کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔
نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب لون کریں گے، سابق صدر پرویز مشرف کے طبی معائنہ سے متعلق حکومت سندھ کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی حکومت بلوچستان کو موصول ہوگئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکتے۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان سے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔