counter easy hit

بوہڑ والہ کے پولیس اور اغواء کاروں کا اچانک آمنا سامنا ہونے پر اغواء کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی

Buhr town police

Buhr town police

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ پرانا مرزا ورکاں روڈ ڈیرہ بوہڑ والہ کے پولیس اور اغواء کاروں کا اچانک آمنا سامنا ہونے پر اغواء کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس میں پولیس ملازمین محفو ظ رہے ، بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ عبدالطیف گجرپولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر تھے کہ مذکورہ روڈ پر سامنے سے آنے والی کارکو مشکوک جان کر پولیس پارٹی نے چیک کرنے کیلئے روکنے کی کوشش کی تو اس میں موجود مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس دوران پولیس جیب کی اوٹ لیکر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں بچائیں تاکہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان فرار نہ ہوسکے جنہیں پولیس نے دھرلیا تو انکشاف ہوا کہ وہ بوہڑ والہ کے رہائشی شخص محمدبشیر کو اغواء کرکے کارمیں ڈال کرلیجا رہے تھے، پولیس کی طرف سے حراست میں لئے گئے ملزمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ ہیں جن سے تفتیش میں اغواء سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔