بلڈرز نے پہلی بار نئی بلڈنگ پر فکسڈ ٹیکس ایف بی آر کو جمع کرادیا ۔ چیف کمشنر ان لینڈ رینویو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام بلڈرز کو نئی بلڈنگ کی تعمیرات پر قانون کے تحت اسکوائر فیٹ کے حساب سے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا ۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز کے ممبران نے پہلی بار بجٹ میں نئی بلڈنگ پر لاگو ہونے کا فکسڈ ٹیکس جمع کرادیا ۔
چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو طارق مسعود کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت نئی بلڈنگ کا نقشہ منظور ہونے پر فکسڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔طارق مسعود نے کہا کہ رواں مالی سال نئی بلڈنگ پر پورے ملک سے فکسڈ ٹیکس پر 8 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔
چیف کمشنر نے کہا کہ نئی رہائشی عمارت پر 25 روپے سے 40 روپے اور کمرشل بلڈنگ پر 210 روپے اسکوئر فٹ کے حساب سے فکسڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز کے 20 ممبران نے فکسڈ ٹیکس کی مد میں 70 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرادی ۔