بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر چہرے کے مکمل نقاب کے خلاف بل منظور کر لیا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت چہرے کو مکمل یا مختصر طور پر پردے میں چھپانے پر پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں لگ بھگ ایک سو یورو جرمانہ کیا جائے گا اور دوسری مرتبہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ساڑھے 7 سو یورو تک جرمانہ ہو سکے گا۔
بلغاریہ میں صدیوں سے رہنے والے مسلمان آبادی کا 13فیصد ہیں، لیکن حال ہی میں بلغاریہ کی ’روما‘ اقلیت سے تعلق رکھنے والی خواتین میں نقاب پہننے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
روما اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد بلغاریہ کی آبادی کا لگ بھگ 10فیصد ہیں، جن میں سے ایک تہائی مسلمان ہیں، اس قانون کے منظور ہونے سے پہلے ہی بلغاریہ کے کئی شہروں میں نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔